پاکستان
17 فروری ، 2012

لاہور لائیکورٹ نے 11 سالہ آمنہ کو فرانسیسی ماں کے حوالے کردیا

لاہور لائیکورٹ نے 11 سالہ آمنہ کو فرانسیسی ماں کے حوالے کردیا

لاہور…لاہور ہائی کورٹ میں گیارہ سالہ آمنہ کواس کی فرانسیسی ماں کے حوالے کردیا بچی کمرہ عدالت میں چیختی چلاتی رہی کہ وہ اپنے باپ کے پاس رہناچاہتی ہے اورکافرماں کے پاس نہیں جاناچاہتی۔فرانسیسی ماں الگریل اپنے پاکستانی شوہر عبدالرزاق سے بچی کی بازیابی کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔عدالتی حکم پر پولیس نے بچی کوبازیاب کراکے عدالت میں آج پیش کیا۔بچی کادادا اورچچا بھی عدالت میں موجودتھے جبکہ باپ عبدالرزاق کے بارے میں بتایاگیاکہ وہ بچی چھن جانے کے غم میں اسپتال میں داخل ہوگیاہے۔فرانسیسی خاتون کی طرف سے عدالت کوبتایاگیاکہ عبدالرزاق نے اس سے فرانس میں شادی کی تھی جس سے ایک بچی پیداہوئی۔بعدازاں ناچاقی ہونے پر فرانسیسی عدالتنے بچی ماں کے حوالے کردی لیکن عبدالرزاق چوری چھپے بچی کوپاکستان لے کرآگیا۔منڈی بہاوٴالدین کی عدالت نے بھی بچی کی حوالگی کے بارے میں فرانسیسی عدالت کافیصلہ برقراررکھاتھا۔جسٹس منظوراحمد ملک نے بچی کوماں کے حوالے کیاتو بچی نے عدالت میں چیخ وپکارشروع کردی اورکہاکہ وہ اس عورت کیساتھ جانانہیں چاہتی تاہم عدالت نے بچی کی فلاح وبہبود کومدنظررکھتے ہوئے اسے ماں کے ساتھ جانے کاحکم دیدیا۔بچی اوراس کے دادا اورچچا روتے رہے لیکن فرانسیسی ماں اپنی بچی کولے کرچلی گئی۔

مزید خبریں :