Time 05 اپریل ، 2022
کاروبار

پاکستان کا تجارتی خسارہ 9 ماہ میں 70.14 فیصد بڑھ گیا

پاکستان کا تجارتی خسارہ 9 ماہ میں 70.14 فیصد بڑھ گیا ہے۔—فوٹو:فائل
پاکستان کا تجارتی خسارہ 9 ماہ میں 70.14 فیصد بڑھ گیا ہے۔—فوٹو:فائل

پاکستان کا تجارتی خسارہ 9 ماہ میں 70.14 فیصد بڑھ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے تجارتی اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 35 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 20 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا مارچ  درآمدات میں 48.63 فیصد اضافہ ہوا اور اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 58 ارب 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 39 ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں برآمدات 24.67 فیصد بڑھیں جبکہ اسی عرصے میں برآمدات 23 ارب 29 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 18 ارب 68 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اس کے علاوہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات  15.91 فیصد بڑھی جبکہ اسی عرصے میں  ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 2.84 فیصد کمی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ میں برآمدات 2 ارب 74 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ اسی عرصے میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 5.48 فیصد بڑھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 11.63 فیصد بڑھا جبکہ اسی عرصے میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 9.86 فیصد بڑھیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 4.72 فیصد بڑھی جبکہ اسی عرصے میں  درآمدات کا حجم 6 ارب 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا۔

مزید خبریں :