07 نومبر ، 2012
واشنگٹن . . . .امریکا کی مشرقی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیاہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستوں انڈیانا اور کینٹکی میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق کینٹکی اور انڈیانا میں رومنی کو اوباما پر برتری حاصل ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈیا نا میں رومنی کو 63فیصد اوراوباما کو 36فیصد ووٹ ملے۔ ورجینیا میں نتائج برابر رہے اور دونوں امیدواروں کو 49فیصد ووٹ ملے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق ریاست ورمونٹ میں اوباما جیت گئے جبکہ کینٹکی میں مٹ رومنی کو فتح حاصل ہوگئی ہے۔ اوباما کووائٹ ہاؤس سے جانا پڑے گا یا رومنی کا خواب، خواب ہی رہے گا، فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ انتخابی نتائج آنا بھی شروع ہو گئے ہیں۔ ایگزٹ پول کے مطابق60 فیصدووٹرزاقتصادی پالیسیوں کیلئے فکرمنددکھائی د یے ، 17فیصد ووٹروں کے ذہنوں میں صحت سے متعلق پالیسیاں تھیں، 15 فیصد ووٹروں نے ملکی خسارہ سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دیا، 4فیصد ووٹروں نے خارجہ پالیسی کی بنیاد پراوباما یا رومنی کو ووٹ دیا،شہری علاقوں میں 60 فیصد لوگوں نے اوباما اور 38فیصدنے رومنی کو ووٹ دیا،دیہی علاقوں میں 60 فیصد لوگوں نے رومنی کو اور 38فیصد نے اوباما کو ووٹ دیا، چرچ جانے والے61فیصد افراد نے رومنی کو اور 37فیصد نے اوباما کو ووٹ دیا، چرچ نہ جانے والے 62فیصد لوگوں نے اوباما اور 34فیصد نے رومنی کو ووٹ دیا، 65سال اور اس سے زیادہ عمر کے57فیصد افراد نے اوباما کو ووٹ دیا، 65سال اور اس سے زیادہ عمر کے 42فیصد افراد نے رومنی کو ووٹ دیا، امریکا میں 55فیصد ماوٴں نے اوباما اور 44فیصد نے رومنی کو ووٹ دیا۔ امریکی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ مٹ رومنی انڈیا اور کنیٹکی میں جیت جائیں گے، نتائج سے قبل مٹ رومنی نے بیان دیا ہے کہ میں نے 1ہزار 118الفاظ پر مشتمل تقریر لکھ لی ہے۔