05 اپریل ، 2022
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 54 ارکان شریک نہیں ہوئے۔
لاہور میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر ہاؤس کے گیٹ پر 193 ارکان پنجاب اسمبلی کے نام لکھوائے گئے جن میں پی ٹی آئی کے 183 اور ق لیگ کے 10 ممبران کے نام شامل تھے تاہم گورنر ہاؤس گیٹ کے ریکارڈ کے مطابق 139 ممبران داخل ہوئے اور گیٹ پر موجود لسٹ کے مطابق 54 ارکان نہیں آئے۔
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور محمودالرشید نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 165 ارکان موجود تھے اور 5 سے 7 ممبران راستے میں تھے۔