پاکستان
07 نومبر ، 2012

پشاورمیں دھماکا،ایس پی انویسٹی گیشن سمیت3اہلکار شہید

 پشاورمیں دھماکا،ایس پی انویسٹی گیشن سمیت3اہلکار شہید

پشاور…پشاور میں خان رازق پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہونے والے دھماکے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ایس پی انویسٹی گیشن کی گاڑی کے قریب ہوا،دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں پولیس اہلکاروں میں ایس پی انویسٹی گیشن ہلال حیدراور3اہلکار شہیدہوئے ، دھماکے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،جن میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا کہ آیا یہ خودکش دھماکا تھا یا کوئی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس تھی۔

مزید خبریں :