پاکستان
17 فروری ، 2012

ری ایکشن پر معطل ڈاکٹرز کی بحالی کیلئے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

ری ایکشن پر معطل ڈاکٹرز کی بحالی کیلئے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

لاہور…دواوٴں کے ری ایکشن کے معاملے میں نااہلی پر معطل ہونے والے ڈاکٹروں کی بحالی کے لئے ینگ ڈاکٹروں نے آج بھی ہڑتال کر رکھی ہے۔ اسپتالوں میں آنے والے مریض ہڑتالی ڈاکٹروں کو کوستے رہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں نے آوٴٹ ڈور اور ان ڈور میں کام بند کر رکھا ہے، باہر مریض تڑپ رہے ہیں لیکن ینگ ڈاکٹر اپنے کمروں میں بیٹھے گپیں مار رہے ہیں۔ بعض اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں نے اپنے سینئر ڈاکٹروں کو بھی زبردستی کام کرنے سے روکا اور ان سے بدتمیزی کی۔ اس تمام صورت حال میں مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :