Time 06 اپریل ، 2022
پاکستان

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہییں، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہییں۔—فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہییں۔—فوٹو: فائل

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہییں۔

 بلاول بھٹو نے ٹوئئر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ  انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے،گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں آئین شکنی کے بعد آج پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ کے لیے ووٹنگ کے دن اسمبلی سے باہر نکال کر تالے اور اطراف خاردار آہنی تاریں لگادی گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب انہیں بچا نہیں سکتے ، ان کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں آئینی بحران ہوگیا ہے اور اسمبلی اجلاس کے حوالے سے صورتحال گومگوں کا شکار ہے تاہم اپوزیشن نے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔


مزید خبریں :