07 اپریل ، 2022
نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے چار نام دے دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےخط کے جواب میں 4 نام دیے ہیں۔
عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے اسدعمر، پرویزخٹک، شفقت محمود اور شیریں مزاری کےنام دیے ہیں۔
خیال رہےکہ گذشتہ روز اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خطوط لکھ کر نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4،4 نام مانگے تھے۔