Time 06 اپریل ، 2022
پاکستان

نگران وزیراعظم کا تقرر: اسپیکر نے عمران اور شہباز سے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے نام مانگ لیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ کر  نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے  پارلیمانی کمیٹی ارکان کے نام طلب کر لیے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے  وزیراعظم پاکستان اور  شہباز شریف کو  خطوط  ارسال کیےگئے ہیں۔

خطوط میں اسپیکر نے نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے  پارلیمانی کمیٹی کے  لیے نام طلب کیے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے لیے  عمران خان اور شہباز شریف سے چار ،  چار ممبران کے نام مانگےگئے ہیں۔

اسپیکر نے یہ خطوط آئین کی شق 224 اے ون کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے ہیں۔

نگران وزیراعظم کا تقرر: اسپیکر نے عمران اور شہباز سے پارلیمانی کمیٹی  کے ارکان کے نام مانگ لیے

 خط میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کے لیےکسی ایک نام پر اتفاق نہیں کرسکے، خط میں  پارلیمانی کمیٹی کے لیے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم اور شہباز شریف سے دو دو نام بھی مانگےگئے ہیں۔

 خط کے متن کے مطابق کمیٹی سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کے 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کے خط کا جواب دے دیا ہے، خط میں انہوں نے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں :