17 فروری ، 2012
اسلام آباد…ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ کو ڈاکٹرز معطلی کا حکم واپس لینے کی یقین دہانی کرادی ہے،لاہور کے جعلی دواوٴں کے اسکینڈل کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت پنجاب جلد بازی میں اقدام کیوں کررہی ہے، جسٹس تصدق جیلانی کا کہنا تھا کہ کیا ایسا اقدام غیر قانونی نہیں ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ تحقیقات میں ذمے داری کا تعین ہونے پر ہی اقدام کیا جائے۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نییقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹرز کی معطلی کا حکم واپس لے لیتے ہیں،مزید کارروائی قانون کی مطابق کی جائے گی۔