07 نومبر ، 2012
واشنگٹن…بارک اوباما ایک مرتبہ پھر امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ،یو ں حکومت ایک مرتبہ پھر ڈیموکریٹس کے ہاتھوں میں رہے گی طویل ،اعصاب شکن اور مہنگی ترین انتخابی مہم کے بعد باراک اوباما303ووٹ لے کر کامیا ب ہوئے،اُن کے ری پبلیکن حریف مٹ رومنی کو206ووٹ حاصل کرپائے، مٹ رومنی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔تازہ ترین نتائج کے مطابق الاسکا کے تین الیکٹرول ووٹ رومنی جبکہ ورجیناکے 13ووٹ بارک اوباما کوملے جس کے بعد اوباما کو ملنے والے الیکٹرول ووٹ کی تعداد303جبکہ رومنی206ہوگئی۔اوبامانے اپنی کامیابی کا اعلان فیس بک اورٹوئٹر پر کیا کامیابی کے بعد سوشل ویب سائٹ پر انہوں نے اپنے 22ملین ووٹرز کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی وجہ سے ممکن ہوا،ہم ساتھ تھے اور ہم نے یہ کردکھایا،آپ کاشکریہ۔دوسری جانب ری پبلکن اُمیدوار مٹ رومنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئیمٹ رومنی نے بارک اوباما کو ٹیلی فون کیا اور اُنہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباددی۔مٹ رومنی نے اپنی ہار پر کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں اور اپنی اہلیہ کا اپنی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔افریقی امریکن صدر کی کامیابی کی خبر کے ساتھ ہی اوباما کے شہر شکاگو میں زبردست جشن شروع ہوگیا۔واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے باہر اوباما کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہے جو اپنے اُمیدوار کی کامیاب کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ امریکی ریاست مشی گن، کنیکٹی کٹ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا،الینوائے،مین،میری لینڈ، میساچوسٹس،ڈیلاوےئر، نیو ہمپشائر، نیوجرسی، نیویارک، پنسلوانیا،روہوڈ آئی لینڈ، ورمونٹ، وسکونسن، اوہائیو، واشنگٹن ڈی سی، نیو میکسیکو ، ہوائی، کیلیفورنیا ،آئیوامیں اوباما کوجبکہ نبراسکا، الاباما، جارجیا، انڈیانا،کنساس، کینٹکی، لوزیانا، مسی سپی، مونٹانا،آرکنساس، نارتھ ڈکوٹا، اوکلاہاما،ساوٴتھ کیرولینا، ساوٴتھ ڈکوٹا، ٹنیسی، ٹیکساس، یوٹاہ، میسوری، ویسٹ ورجینیا،وائیومنگ،آئیڈاہو میں مٹ رومنی کو کامیابی حاصل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو میں اوباما کو 61 فیصد اور رومنی کو 38فیصد ووٹ ڈالے گئے۔انڈیانا میں ڈیموکریٹ امیدوار نے سینیٹ کی سیٹ جیت لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈیا نا میں رومنی کو 63فیصد اوراوباما کو 36فیصد ووٹ ملے۔شمالی کیرولینا میں بھی ٹائی رہا،دونوں امیدواروں کو 49,49فیصد ووٹ ملے۔ فلوریڈا میں اوباما کو55فیصد اور رومنی کو 45فیصد افراد نے ووٹ دیا۔ ورجینیا میں نتائج برابر رہے اور دونوں امیدواروں کو 49فیصد ووٹ ملے۔ ایگزٹ پول کے مطابق60 فیصدووٹرزاقتصادی پالیسیوں کیلئے فکرمنددکھائی دیئے ، 17فیصد ووٹروں کے ذہنوں میں صحت سے متعلق پالیسیاں تھیں، 15 فیصد ووٹروں نے ملکی خسارہ سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دیا، 4فیصد ووٹروں نے خارجہ پالیسی کی بنیاد پراوباما یا رومنی کو ووٹ دیا،شہری علاقوں میں 60 فیصد لوگوں نے اوباما اور 38فیصدنے رومنی کو ووٹ دیا،دیہی علاقوں میں 60 فیصد لوگوں نے رومنی کو اور 38فیصد نے اوباما کو ووٹ دیا، چرچ جانے والے61فیصد افراد نے رومنی کو اور 37فیصد نے اوباما کو ووٹ دیا، چرچ نہ جانے والے 62فیصد لوگوں نے اوباما اور 34فیصد نے رومنی کو ووٹ دیا، 65سال اور اس سے زیادہ عمر کے57فیصد افراد نے اوباما کو ووٹ دیا، 65سال اور اس سے زیادہ عمر کے 42فیصد افراد نے رومنی کو ووٹ دیا، امریکا میں 55فیصد ماوٴں نے اوباما اور 44فیصد نے رومنی کو ووٹ دیا۔وہائٹ ہاوٴس میں پہنچنے کے لئے 270الیکٹرول ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے،جبکہ صدر اوبامانے اس سے کہیں زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔