پاکستان

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سکیورٹی سخت، قیدیوں کی گاڑیاں پہنچا دی گئیں

فوٹو: اسکرین گریب/ ٹوئٹر
فوٹو: اسکرین گریب/ ٹوئٹر

تحریک عدم اعتماد پر قومی  اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس اور  سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی ۔

ریڈ زون میں اسلام آباد پولیس کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی  سخت کر دی گئی ہے،  اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف  پولیس رینجرز اور  ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف جہاں پہلے ہی سکیورٹی سخت ہے اب وہاں  قیدیوں کی گاڑیاں بھی  پہنچادی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی سزا سنائی جاتی ہے تو  اس حوالے سے گرفتاریاں کی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتاریوں کی صورت میں جیل میں انتظامات مکمل ہیں۔

خیال رہےکہ ریڈ زون میں آج صبح سے  ہی سکیورٹی سخت ہے،  ریڈزون مکمل سیل کردیا گی ہے،  پارلیمنٹ ہاؤس جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلاہے، جناح ایونیو پر چائنہ چوک اور ایمبیسی روڈ سے راستےسیل کردیےگئے ہیں۔


مزید خبریں :