دلچسپ و عجیب
17 فروری ، 2012

شکاگو کا ریسٹورنٹ جہاں میٹھے غبارے کھائے جاتے ہیں

شکاگو کا ریسٹورنٹ جہاں میٹھے غبارے کھائے جاتے ہیں

شکاگو… این جی ٹی… دنیا بھر میں ریسٹورنٹس کی بھر مار ہے یہی وجہ ہے کہ کچھ ریسٹورنٹ مالکان لو گوں کی توجہ حاصل کر نے کیلئے کوئی خاص ڈش یا اسے کھانے کا کوئی ایسا نیا طریقہ متعارت کرواتے ہیں کہ وہاں لو گوں کا تانتا بندھ جائے۔ امریکی شہر شکاگو میں بھی ایک ایسا ہی منفرد ریسٹورنٹ موجود ہے جہاں میٹھے میں گاہکوں کو ہو ا بھرے غبارے کھانے کو دئیے جاتے ہیں۔ یہ غبارے اڑانے کیلئے نہیں بلکہ کھانے کیلئے ہو تے ہیں کیونکہ انھیں بنانے کیلئے محلول کو چینی سے بنا نے کے بعد ہیلیم گیس بھر کر پھولا یاجاتاہے اور پھر کسی بھی پلیٹ میں رکھے بغیر اسے ہاتھ میں پکڑ کر منہ سے چوس کر اس کی مٹھا س کے مزے لئے جاتے ہیں ہے نہ منفرد اور دلچسپ سوئیٹ ڈش۔

مزید خبریں :