پاکستان
07 نومبر ، 2012

یوم اقبال: وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد … یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 9 نومبر بروز ہفتہ یوم اقبال کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس موقع پر تمام تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور بینک بند رہیں گے۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی 9 نومبر کو یوم اقبال پر چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :