12 اپریل ، 2022
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان جب ہمارے پاس آئے تو انہوں نے عدم اعتماد کو امریکی سازش نہیں بتایا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ غیرذمہ دارانہ بات ہے کہ پوری اپوزیشن غداری کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ تحریک انصاف ہمیں چیلنج دیتی آئی ہے اور اب بھی ان سے ہمارا مقابلہ ہوگا۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ یہی وجہ ہے کہ ہم بہت پہلے سے سوچ رہے تھے کہ حکومت سے نکل جائیں۔