15 جنوری ، 2012
کہوٹہ…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی کیونکہ وہ خود ملک کے لئے ایک مسئلہ ہے۔ کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سونامی ملک کے تمام لٹیروں کو بہا لے جائے گی ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکھٹے بھی انتخابات لڑ لیں ، پھر بھی نہیں جیت سکتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر حقیقی جمہوریت ہوتی تو وزیراعظم ملک میں انتخابات کروا دیتے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ن لیگ والے روزانہ آل پارٹیز کانفرنس کا ڈرامہ کرتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اگر حکومت کے خلاف جانا چاہتی ہے، تو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے۔ اس سے قبل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے سابق تحصیل ناظم طارق مرتضی اور دیگر 40 سابق ناظم اور نائب ناظمین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔