وزیراعظم نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات میں کیا عہدکیا ؟

فوٹو:@pmln_org
فوٹو:@pmln_org

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں جوکچھ لکھا اس کا عکس جیو نیوز نے حاصل کرلیا ہے۔

وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے دورہ کراچی میں  شارع  فیصل پر پاکستان ائیر فورس کے فیصل ائیر بیس پر پہنچے جہاں سے وہ مزار قائد گئے، جہاں انہوں نے  بانی پاکستان کی قبر پر حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات تحریر کیے۔

اپنے تاثرات میں وزیراعظم نے لکھا کہ  قائد! میں آپ کی آخری آرام گاہ پربصد احترام حاضر ہوں، میں مشکور  ہوں کہ آپ نے ہمیں آزاد ملک دیا، قائد! ہم دل کی گہرائیوں سے معذرت  چاہتے ہیں،  ہم اس راستے پر نہیں چل سکے، جس کی آپ کو ہم  سے امید تھی۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ میں عوام کی بہتری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروکارلاؤں گا، قائد! آپ کی امیدوں کے مطابق زندگی گزارنےکی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریر کیا،فوٹو: @pmln_org
وزیراعظم نے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریر کیا،فوٹو: @pmln_org

 تاثرات کے اختتام پر وزیراعظم نے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریرکیا۔

مزید خبریں :