Time 14 اپریل ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

عمران خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کے خلاف کارروائیوں پر اظہارِ تشویش کی/فوٹوفائل
 عمران خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کے خلاف کارروائیوں پر اظہارِ تشویش کی/فوٹوفائل

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف  چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

 عمران خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کے خلاف کارروائیوں پر اظہارِ تشویش کی اور انصاف لائرز فورم کو گرفتار کارکنوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف پٹیشن تیار کر لی ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کے مطابق جلد یہ درخواستیں ہائی کورٹس میں دائر کر دی جائیں گی۔


مزید خبریں :