Time 14 اپریل ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کا پشاور جلسہ بد نظمی کا شکار، کوئی کنٹینر پر چڑھا تو کسی نے پولیس پر پتھراؤ کیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کا پشاور  جلسہ بے نظمی کا شکار ہو گیا جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں بےنظمی دیکھنے میں آئی، کہیں کارکنوں نے  کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش  کی تو  کہیں کارکن خواتین کے لیے مختص جگہ پر پہنچ گئے۔

 بعد ازاں  مشتعل کارکنوں نے  پولیس پرپتھراؤ بھی کیا جس کے جواب میں پولیس کو جوابی کارروائی کے طور پر  لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے  پشاور میں جلسے سے خطاب کیا تھا جس میں  ان کا کہنا تھا کہ ملک میں وزیراعظم کو ہٹانے پر مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں، مجھے ہٹانے پر لوگ باہر نکلے۔

جلسے سے خطاب کے دوران  سابق وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ  اتوارکوپاکستان کے ہر  شہر میں لوگ باہر  نکلے جس پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


مزید خبریں :