14 اپریل ، 2022
وفاقی حکومت کے احکامات پر بینک ہفتے میں 6 روز کھلے رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہفتے میں دو تعطیلات کے خاتمے اور دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں بینک 8 بجے کھل گئے جب کہ حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔
مرکزی بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 تا 3 بجے ہوں گے، رمضان میں پیر تا جمعرات اور ہفتےکو ایک سےڈیڑھ بجے تک نمازکا وقفہ ہوگا۔
رمضان میں پیرتاجمعرات اور ہفتےکو بینکوں کی پبلک ڈیلنگ صبح 8 تا ایک بجےہوگی جب کہ رمضان میں جمعےکوپبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح 8 تا 12 بجے ہوں گے۔