14 اپریل ، 2022
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےکا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے 36 میں سے 17 اضلاع میں 9 جون کو پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 اپریل سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 اپریل سے 9 مئی تک ہوگی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 سے 12 مئی تک دائر کی جائیں گی، اپیلیں 14 مئی تک نمٹائی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 مئی تک واپس لیے جا سکیں گے، انتخابی نشان 20 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں ڈی جی خان ، راجن پور ، مظفر گڑھ ، لیہ، خانیوال ، ویہاڑی ، بہاولپور ، ساہیول ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ ، سیالکوٹ ، خوشاب ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، منڈی بہاولدین ، جہلم اور اٹک میں انتخابات ہوں گے۔