16 اپریل ، 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسلم لیگ ق کے رہنماو اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پر نجی سکیورٹی گارڈز کے ذریعے حملے کرانے کا الزام عائد کردیا۔
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔
ایوان میں کئی گھنٹے تک ہنگامہ آرائی ہوتی رہی اور ڈپٹی اسپیکر کو پولیس سے مدد لینا پڑی۔ ن لیگ نے ہنگامہ آرائی اور تشدد کا الزام اسپیکر پرویز الٰہی پر عائد کیا اور کہا کہ پرویز الٰہی اپنے نجی سکیورٹی گارڈز کو ایوان میں لیکرآئے۔
ن لیگ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے سکیورٹی گارڈز کو ایوان میں بلانے کی ویڈیوبھی ہے، انہوں نے نجی سکیورٹی گارڈزاوراسمبلی سکیورٹی سے اراکین پرحملہ کروایا۔
ن لیگ کا الزام ہے کہ پرویزالٰہی کے سکیورٹی گارڈز کے حملے کے باعث ایوان میں بدمزگی ہوئی۔