Time 18 اپریل ، 2022
پاکستان

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرکس جماعت سے ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کردیا ہے،فوٹو: فائل
جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کردیا ہے،فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرکس جماعت سے ہوگا؟ اس حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق  ڈپٹی اسپیکر شپ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کو مل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کردیا ہے۔

 زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں،  زاہد اکرم درانی کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کےانتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 20 اپریل کو ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کے  لیےکاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے


مزید خبریں :