پاکستان
08 نومبر ، 2012

قلات: سوراب کے مکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

قلات: سوراب کے مکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ … قلات کے علاقے سوراب میں مکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے سوراب کے ایک مکان میں دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 قریبی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کی جارہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :