پاکستان
17 فروری ، 2012

پی آئی اے کی خاتون پائلٹ کوہراساں کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔عدالت نے حکم دیا کہ کام کرنے والے مقامات پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔ عدالت کے روبرو خاتون پائلٹ رفعت حئی نے الزام عائد کیا تھا کہ تربیت کے دوران ایک مرد پائلٹ نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ دیگر خواتین عملے کو بھی مرد افسروں کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو کسی بھی طرح ہراساں نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :