09 نومبر ، 2012
ڈیرہ بگٹی…بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گول چوک پرمسجد کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں رکن قومی اسمبلی احمدان بگٹی بھی زخمی ہوئے ہیں،پولیس کے مطابق15سے زائدزخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے،زخمی ہونے والوں میں نمازی بھی شامل۔جیونیوز کے نمائندہ کے مطابق بم کو مسجد کی دیوار کے ساتھی رکھا گیا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرکارروائی شروع کردی ہے۔کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔