دنیا
17 فروری ، 2012

روسی پارلیمنٹ کے چیئرمین جلد شام کا دورہ کرینگے،ذرائع ابلاغ

ماسکو … روسی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین الیکس پشکوف شام کا دورہ کرینگے۔ ڈوما انٹرنیشنل افیئر کمیٹی کے چیئرمین سیاسی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے شام کے انتظامی اور قانون ساز حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ مقامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد شام کے دورہ پر روانہ ہونگے جہاں سیاسی بحران اور ملکی صورتحال کے امور پر اعلی حکام سے تبادلہ خیال کرینگے۔ شام نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ عرب لیگ کی مشترکہ امن فورس تعینات کرنے کی عرب لیگ کی تجویز کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن فورس تعینات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں اب تک 5400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :