Time 30 اپریل ، 2022
پاکستان

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 95 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، ذرائع

وفاقی حکومت نے عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے— فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کے باوجود برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 95 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 245 روپے 7 پیسے تک فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 145 روپے 6 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد  289 روپے 21 پیسے تک فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ تجویز 17 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر دی گئی تھی، پیٹرول اور ڈیزل پر اس وقت لیوی اور جی ایس ٹی صفر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے دوسری تجویز میں پیٹرول اور ڈیزل پر پرائس ڈیفرنشل کلیم ختم کرنے کی تجویز دی تھی، دوسری تجویز میں پیٹرول 29 روپے 60 پیسے فی لیٹر  اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 73 روپے 4 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

مزید خبریں :