دنیا
17 فروری ، 2012

وینزویلا نے شام کو تیل کی خفیہ سپلائی کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا

کراکس… وینزویلا میں ہوگوشاویز کی حکومت نے شام کو تیل کی خفیہ سپلائی کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا، جس سے مغربی ممالک کی جانب سے دمشق پر عائد کی جانیوالی پابندیوں کو سخت دھچکا لگے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو کاروباری شخصیات کے توسط اور شپنگ ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ وینزویلا کی جانب سے 50 ملین ڈالر مالیت کا ایک مال بردار جہاز تیل لیکر روانہ ہو گیا ہے جو رواں ہفتے بحیرہ روم میں شام کی بندرگاہ بنیاس پر لنگر انداز ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس تیل کو شام کی سیکورٹی فورسز کے ٹینکوں اوربکتر بند گاڑیوں میں استعمال کیا جائے گا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے اس اقدام سے مغربی ممالک کی شام کو تیل کی سپلائی پر پابندیوں کو سخت دھچکا لگے گا اور اس سے بشار الاسد حکومت کو دباؤ میں لا کر اقتدار سے الگ کرنے کا منصوبہ بھی ناکامی سے دوچار ہوگا۔

مزید خبریں :