10 نومبر ، 2012
ڈیلس (راجہ زاہد اختر خانزادہ…) امریکا کی سب سے بڑی ریاست اور الیکٹرول ووٹ کے حساب سے امریکا کی دوسری بڑی ریسات ٹیکساس سے گو کہ بارک اوباما کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے مگر اس بار انتخابات میں ریاست ٹیکساس سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی قوتوں کے ووٹ ہیں۔ریاست ٹیکساس کے بڑے شہر ہیوسٹن سے پاکستانیوں اور مسلمانوں کی حمایت سے کانگریس وومین شیلہ جیکسن کانگریس مین الگرین سمیت یوسٹن کے شیرف ایڈرن کارسیا کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ کچھ پاکستانیوں کی جانب سے ریپبلکن امیدواروں سینیٹر ٹیڈکروز اورکانگریس مین اسٹیواسٹاک مین کی حمایت بھی کی گئی۔ وہ بھی حالیہ انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم ریاست کی اسٹیٹ ریپزٹیٹوکے لیے ریپبلکن امیدوار اور پاکستانی نژاد امریکن مسرورجاوید عرف ایم جے خان ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جین واکے ہاتھوں شکست سے ہمکنار ہوگئے۔ ہیوسٹن کے مسلمانوں اور پاکستانیوں کی اکثریت نے صدر اوباما کی حمایت کی،ریں اثناء ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر اوباما اور دیگر ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں ایک جشن مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں نومنتخب اراکین جیمس کانگریس مین اور سینیٹر (اسٹیٹ) شامل تھے، نے شرکت کی۔ جبکہ مسلمان رہنماؤں اور ڈیموکریٹک پارٹی میں مسلم کاکس کے اہم عہدیداران سید فیاض حسن،آفتاب صدیقی اور دیگر نے بھی اس ضمن میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارکبادیں پیش کیں۔ ڈیلس (راجہ زاہد اختر خانزادہ…نمائندہ جنگ) امریکا کی سب سے بڑی ریاست اور الیکٹرول ووٹ کے حساب سے امریکا کی دوسری بڑی ریسات ٹیکساس سے گو کہ بارک اوباما کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے مگر اس بار انتخابات میں ریاست ٹیکساس سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی قوتوں کے ووٹ ہیں۔ ریاست ٹیکساس کے بڑے شہر ہیوسٹن سے پاکستانیوں اور مسلمانوں کی حمایت سے کانگریس وومین شیلہ جیکسن کانگریس مین الگرین سمیت یوسٹن کے شیرف ایڈرن کارسیا کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ کچھ پاکستانیوں کی جانب سے ریپبلکن امیدواروں سینیٹر ٹیڈکروز اورکانگریس مین اسٹیواسٹاک مین کی حمایت بھی کی گئی۔