پاکستان
17 فروری ، 2012

وفاقی حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کردی

اسلام آباد…حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کر دیا۔ اتھارٹی 13ارکان پر مشتمل ہوگی۔ تمام صوبوں کے سیکرٹری صحت کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اتھارٹی ڈرگ قوانین پر عمل درآمد کروانے کی پابند ہوگی۔جمعہ کے روز جاری کئے گئے آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی کا سربراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کہلائے گا۔وفاق، ڈاکٹرز ،فارماسسٹ اور فارما انڈسٹری سے ایک ایک ٹیکنیکل رکن لیا جائے گا۔ اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا۔ اتھارٹی سیکرٹری کابینہ کے تحت کام کرے گی ۔چیف ایگزیکٹو کے لیے پوسٹ گریجوایٹ ڈگری اور 20 سال کا تجربہ ضروری ہوگا۔ مدت تین سال ہوگی ضرورت پڑنے پر ایک سال کی توسیع دی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :