پاکستان

پاکستان میں تین سال بعد پائلٹس لائسنس کیلئے امتحانات کا آغاز

پہلے مرحلے میں آج کراچی میں 100 سے زائد امیدوار پائلٹس لائسنس امتحانات دیں گے/ فائل فوٹو
پہلے مرحلے میں آج کراچی میں 100 سے زائد امیدوار پائلٹس لائسنس امتحانات دیں گے/ فائل فوٹو

پاکستان میں تین سال بعد  پائلٹس لائسنس امتحانات کا   آغاز  ہوگیا۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈپٹی ڈی جی کے مطابق   یوکے سی اے اے انٹرنیشنل کے تحت آج سے پائلٹس لائسنس امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔

نادر شفیع ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے پائلٹس لائسنس امتحانات کے لیے  یوکے سی اے اے انٹرنیشنل سے تین سال کا معاہدہ کیا تھا، پہلے مرحلے میں آج کراچی میں 100 سے زائد  امیدوار پائلٹس لائسنس امتحانات دیں گے۔

ڈپٹی ڈی  جی کے مطابق  کمرشل پائلٹس اور ائیر لائن پائلٹس کیٹیگری کے امتحانات کے لیے  بڑی تعداد میں امیدوار رجسٹریشن کروا رہے ہیں، اگلے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور میں پائلٹس لائسنس امتحانات ہوں گے۔

یاد رہے کہ 2020 میں پی ٹی آئی حکومت کے وزیر  ہوابازی کے جعلی پائلٹس لائسنس کے متنازع بیان پر  بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں نے  پاکستان  پر  پائلٹ لائسنس امتحان لینے پر پابندی لگائی تھی۔

مزید خبریں :