خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے محصولات میں رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 52 فیصد اضافہ

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی فیاض علی شاہ نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک 30 ارب تک کی وصولی کا امکان ہے— فوٹو: فائل
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی فیاض علی شاہ نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک 30 ارب تک کی وصولی کا امکان ہے— فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے محصولات میں رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

9 ماہ میں ریونیو کلیکشن 23 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ سال رواں کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 21 ارب 40 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 9 ماہ میں 23 ارب روپے سے زیادہ ریونیو اکھٹا کرلیا ہے۔

سالِ رواں کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 21 ارب 40 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران 14 ارب 40 کروڑ روپے اکھٹے کیے گئے تھے۔

اسی طرح انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 100 فیصد سے زیادہ ریونیو اکھٹا کیا گیا ہے۔

گذشتہ سال ایک ارب جبکہ رواں سال اب تک 2 ارب 13 کروڑ روپے کا ریونیو اکھٹا کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی فیاض علی شاہ نے جیو نیوز  سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک 30 ارب تک کی وصولی کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  تین سالوں میں محصولات کی وصولی میں تین گنا اضافہ ہو گا۔

فیاض علی شاہ نے کہا کے پی ریوینیو اتھارٹی  نے رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہی میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، حکومتی رہنمائی کے سبب بھی ریونیو کلیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :