دنیا
Time 12 مئی ، 2022

بھارتی عدالت نے تاج محل کے 22 بند کمرےکھولنےکی درخواست مستردکردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت میں انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مغلیہ دور  میں تعمیر کی گئی محبت کی نشانی تاج محل کو نفرت کی بھینٹ چڑھانےکی کوشش ناکام ہوگئی۔

بھارتی عدالت نے تاج محل کے 22 بند کمرےکھولنےکی درخواست مستردکردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الٰہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بینچ نے درخواست مسترد کی ہے، یہ درخواست  بی جے پی رکن رجنیش سنگھ نےدائرکی تھی۔

 درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا  کہ تاج محل میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں اور مقدس عبارتیں موجود ہیں ، اس لیے عدالت تاج محل کے بند دروازے کھلوائے۔

درخواست میں بعض تاریخ دانوں اور ہندو گروہوں کے دعوؤں کا بھی ذکر کیا گيا تھا جو کہ تاج محل کو  شیوکا  قدیم مندر قرار دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست گزار بی جے پی رکن  اس سے قبل بھی رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے ذریعے اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی سرکار میں ہندو قوم پرستی کی نئی لہر میں مغل بادشاہ اور ان کی یادگاریں بھی نفرتوں کی زد میں ہیں۔

گذشتہ ماہ ایک سادھو نے اپنے پیروکاروں کے ساتھ تاج محل میں داخل ہونےکی کوشش بھی کی  تھی تاکہ تاج محل کو دریائے گنگا کے پانی سے پاک کر سکے۔

مزید خبریں :