پاکستان

ملتان سے مدینہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی،کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈکرا دیا۔—فوٹو: فائل
کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈکرا دیا۔—فوٹو: فائل

 ملتان سے مدینہ جانے والی پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے) کی پرواز میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 9715 کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈکرا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے موسمی ریڈارمیں فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی فنی خرابی دور ہوتے ہی اسے  دوبارہ روانہ کردیا جائےگا۔

مزید خبریں :