پاکستان
10 نومبر ، 2012

کراچی: نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی: نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی … کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد سیفی کالج اور گلشن اقبال بلاک 2 میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز ظل حیدر کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں سیفی کالج کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ایک گاڑی کو روک کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں مقتولین نیو کراچی کے رہائشی تھے، دونوں افراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 2 میں مدرسے کے قریب ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر فائرنگ کی۔ نمائندے کے مطابق گلشن اقبال بلاک 2 میں واقعے کے بعد کشیدگی پھیل گئی اور مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند ہونا شروع ہوگئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم دونوں واقعات میں موٹر سائیکل پر ڈبل سوار ملزمان ملوث ہیں۔

مزید خبریں :