گاڑی کےکالے شیشوں پر آصف علی کا چالان ہوگیا

فوٹو: ٹوئٹر/ فائل
فوٹو: ٹوئٹر/ فائل

لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں پر قومی کرکٹر آصف علی کی گاڑی کا چالان کر دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی گاڑی کا چالان اچھرہ کے قریب کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ٹریفک وارڈنز نےکرکٹر آصف علی کی گاڑی پر لگےکالے پیپر بھی اتار دیے، آصف علی نے غلطی پر چالان بخوشی قبول کیا،  انہیں پانچ سو روپے کا چالان کیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے تو بلاتفریق کارروائی کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :