15 مئی ، 2022
جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں پڑھانے والے تمام چینی اساتذہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔
ڈائریکٹرکنفیوشس انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ناصر کے مطابق ملک کے دیگر شہروں سے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ کو واپس بلالیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ بند نہیں ہوگا، چینی زبان پڑھانے کیلئے پاکستانی اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور آن لائن کلاسز اور امتحانات کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں 500 کےقریب طلبہ زیرتعلیم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جامعہ کراچی کے اندرایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔