17 مئی ، 2022
پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقرر کردہ 19 لا افسران کو فارغ کردیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لا افسران کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انیس علی ہاشمی، عمیرخان نیازی، نادر منظوردوگل کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فیاض مہر، رائے شاہد سلیم، صفدر حیات، شکیل احمد، فیاض بسرا، مدثر وڑائچ، منظور احمد وڑائچ، ارسلان خان، مختار احمد، سکندراعظم، فرحت مجید، ملک جاویدعلی ڈوگر اور ایوب بزدار کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عہدوں سے فارغ ہونے والوں میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شاہد ریاض، حاجی دلبرخان اور ملک آصف حسین بھی شامل ہیں۔