11 نومبر ، 2012
ممبئی … بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی حالت اچانک خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ بھارتی ٹی وی نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بال ٹھاکرے کی حالت خراب ہونے پر ان کے خاندان کے تمام افراد ان کے گھر ماتوشری میں جمع ہو گئے۔ شیوسینا نے بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈکو دھمکیاں دے رکھی ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کا دورہ نہ کرنے دیا جائے۔