پاکستان
17 فروری ، 2012

سینیٹ کے انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آخری روز

سینیٹ کے انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آخری روز

اسلام آباد…ملک بھر میں سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں کاغذات کی جانچ پڑتال کاآج آخری روزہے،پنجاب میں بلامقابلہ انتخاب عمل میں آگیا ہے،سندھ میں الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار عمر خان شیرزئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوجستان میں سینیٹ کے امید واروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پرتال کا مرحلہ جاری ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے سینیٹ کے امیدوار عمر خان شیرزئی نے جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر علیحدہ علیحدہ دو کاغذات جمع کرائے تھے تاہم جانچ پڑتال کے دوران الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ کے بعد دوسال کا عرصہ مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر عمر خان شیرزئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے،عمرخان شیرزئی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف بیس اور اکیس فروری کو اپیل دائر کرسکتے ہیں جس کی سماعت چیف الیکشن کمشنرکریں گے۔ادھر صوبہ خیبرپختونخوامیں سینیٹ کی خواتین، ٹیکنوکریٹس اور اقلیتی نشستوں پرامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے تاہم اقلیتوں کی نشست پرجے یوآئی کے امیدوار کے کاغذات کم عمری کے باعث مستردکردیئے گئے،کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ پیپلز پارٹی کی پروین اختر مینگل، مسلم لیگ ق کی روبینہ عرفان اور آزاد امیدوار فرح عظیم شاہ، راحیلہ درانی، مسز نسرین کھیتران،پری گل اوراقلیتی نشست کیلئے مسلم لیگ ق کے امیدوار بسنت لال گلشن کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے جاچکے ہیں،جبکہ اقلیتی امیدوارڈاکٹر اشوک کمار نے دوسرے امیدوار رمیش کمار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے ہیں ،درخوست گزارکاموقف ہے کہ رمیش کمارسندھ کے مستقل رہائشی ہیں اور انہوں نے محض سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بلوچستان میں ووٹ کا اندراج کرایاہے۔

مزید خبریں :