رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 57 فیصد کمی

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 57 فیصد کمی

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 57 فیصد کم ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال اپریل میں ملک میں کی گئی بیرونی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اپریل میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 12 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا۔ اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاری کا اخراج اپریل میں برقرار رہا۔ شرح سود بڑھائے جانے کے باوجود سرکاری شعبے میں 2 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور  براہ راست سرمایہ کاری سوا 15 کروڑ ڈالر رہی۔

اپریل کے اعداد و شمار شامل کرکے رواں مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 50 کروڑ ڈالر ہے۔ سرکاری شعبے میں 47 کروڑ  35 لاکھ ڈالر اور  نجی شعبے میں ایک ارب 9 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

10 مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری تقریباً دو فیصد کم ہوکر ایک ارب 45 کروڑ ڈالر ہے۔اسٹاک مارکیٹ سے 10 مہینوں میں 35 کروڑ ڈالر نکالے گئے ہیں۔

مزید خبریں :