پاکستان
17 فروری ، 2012

پورٹ قاسم پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، فائرنگ سے جیو نیوز کا کارکن زخمی

پورٹ قاسم پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، فائرنگ سے جیو نیوز کا کارکن زخمی

کراچی … پورٹ قاسم کے قریب ٹرانسپورٹرز کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوا ہے، مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ اور پتھراوٴ کیا، پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ اور شیلنگ کی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جیو نیوز کا سیٹلائٹ ٹیکنیشن محمد آصف زخمی ہوگیا۔ ٹرانسپورٹرز نے پورٹ قاسم کے قریب احتجاج کیا جس کے باعث سڑک بلاک ہوگئی مشتعل افراد نے قومی شاہراہ پر 3 ٹینکروں کو آگ بھی لگادی جبکہ ٹرانسپورٹرز کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوا دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ اور پتھراوٴ کیا گیا ۔ جیو نیوز کے نمائندہ علی عمران کے مطابق مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے فائرنگ اور شیلنگ کی جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جیو نیوز کے سیٹلائٹ ٹیکنیشن محمد آصف ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کے ایک گروپ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمی ہونے والے افراد پر فائرنگ کرنے والے مبینہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کیا جائے۔

مزید خبریں :