Time 21 مئی ، 2022
پاکستان

شیریں کو متعدد بار جواب کیلئے بلایا، انکے خلاف کیس سابقہ دور میں بنا: اینٹی کرپشن

شیریں مزاری سے قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی، کیس ختم نہیں ہوا، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب— فوٹو:فائل
شیریں مزاری سے قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی، کیس ختم نہیں ہوا، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب— فوٹو:فائل 

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حکام اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

حکام کا کہنا تھاکہ شیریں مزاری سے قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی، کیس ختم نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق متعدد بار شیریں مزاری کو جواب کیلئے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں اور انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری پر جو الزامات ہیں ان سےمتعلق جواب ہر صورت دینا ہوگا،ان کے خلاف کیس سابقہ دور میں بنا۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :