23 مئی ، 2022
اسلام آباد: عثمان بزدار کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران سیکرٹریٹ اور فیلڈ لیول کے 421 عہدوں پر 3000 سے زائد افسران کو تبدیل کیا جو عہدوں کی معیاد کی پالیسی کے ساتھ سپریم کورٹ کے انیتا تراب کیس کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
گزشتہ حکومت کی میوزیکل چیئر کے انداز سے کی جانے والی حکمرانی کی وجہ سے بمشکل ہی صوبے میں کوئی افسر اپنے عہدے کی معیاد مکمل کر پایا اور جن لوگوں کو حکمرانوں کی مرضی و منشاء سے تبدیل کیا جاتا رہا انہیں راستے کے پتھر کی طرح فائل میں کوئی وجہ تحریر کیے بغیر ہی ہٹا دیا گیا۔
اس معاملے پر کوئی از خود نوٹس نہیں لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی سزا بھی نہیں ملی حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ تقریباً تمام تبادلے معیاد مکمل ہوئے بغیر ہی کیے گئے اور یہ سپریم کورٹ کے انیتا تراب کیس میں سنائے گئے فیصلے کی واضح خلاف ورزی تھی۔ اس فیصلے میں حکومت کو پابند کیا گیا تھا کہ کسی بھی افسر کو معیاد مکمل ہونے سے قبل ہٹایا نہیں جا سکتا۔
سپریم کورٹ نے واضح طور پر رہنما اصول طے کر دیے تھے تاکہ افسران کے عہدوں کی معیاد کو تحفظ مل سکے لیکن بزدار حکومت نے صوبائی انتظامیہ اور پولیس میں اتھل پتھل مچا کر رکھ گئی اور افسران کو مہینوں بلکہ ہفتوں میں تبدیل کیا جاتا رہا۔
دی نیوز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت نے تقریباً 1100 سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو صوبے میں تبدیل کیا۔ چونکا دینے کی حد تک سب سے زیادہ تبدیلیاں پولیس ڈپارٹمنٹ میں ہوئیں جہاں 1900؍ سینئر پولیس افسران بشمول ڈی آئی جیز، ریجنل پولیس افسران، سٹی پولیس افسران، ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کا تبادلہ کیا گیا۔
ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً 306 ڈی آئی جیز، ریجنل پولیس افسران، سٹی پولیس افسران، ڈی پی اوزکو اور 1600 سے زائد ایس ڈی پی اوز کو عثمان بزدار کی حکومت میں تبدیل کیا گیا۔
سب سے زیادہ ٹرانسفر پوسٹنگز چار اضلاع میں کی گئیں جن مین لاہور، گجرانوالہ، پاک پتن اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔ اسی طرح تبادلوں اور تقرریوں کے معاملے میں کم سے کم متاثرہ ضلع چکوال رہا جہاں انتظامی عہدوں اور پولیس کے عہدوں پر کم سے کم تبدیلیاں کی گئیں۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ عثمان بزدار کی حکومت میں پنجاب میں پانچ چیف سیکرٹریز اور سات آئی جی پولیس تبدیل کیے گئے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ساڑھے تین سال کی مدت میں بزدار حکومت نے 40 صوبائی محکموں میں 216 سیکرٹریز تبدیل کیے۔ پی ٹی آئی کی زیر قیادت صوبائی حکومت میں کچھ محکموں میں 10 سیکرٹریز تک تبدیل کیے گئے۔ اوسطاً ہر محکمے میں پانچ سیکرٹریز تبدیل کئے گئے۔ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 10 سیکرٹریز تبدیل کیے گئے جبکہ ہائر ایجوکیشن اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں 9؍ سیکرٹریز تبدیل کیے گئے۔
مینجمنٹ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، ایریگیشن ڈپارٹمنٹ، فاریسٹری، وائلڈ لائف اور فشریز ڈپارٹمنٹ، اوقاف اور مذہبی امور ڈپارٹمنٹ میں سے ہر ایک میں 8 سیکرٹریز تبدیل کیے گئے۔ کسی بھی وزارت میں کم سے کم تبدیل ہونے والے سیکرٹریز کی تعداد 3 ہے۔
کمشنرز کی بات کی جائے تو بزدار حکومت نے صوبے کی 10 ڈویژنوں میں 57 کمشنرز کا تبادلہ کیا۔ اوسطاً ہر ڈویژن میں ساڑھے تین سال کے دوران 5.7 کمشنرز کا تبادلہ ہوا۔ لاہور، گجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال وہ ڈویژنیں ہیں جہاں سب سے زیادہ مرتبہ کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا۔ ان ڈویژنوں میں سے ہر ایک میں سات کمشنرز کو تبدیل کیا گیا۔ بہاولپور وہ ڈویژن ہے جہاں سب سے کم یعنی چار کمشنرز تبدیل ہوئے۔
صوبے کے 36 اضلاع میں بزدار حکومت نے ساڑھے تین سال میں 198 ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے۔ اوسطاً ہر ضلع میں 5.5 ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ ہوا۔ ڈیرہ غازی خان اور گجرانوالہ دو ایسے اضلاع ہیں جہاں سب سے زیادہ ڈی سیز تبدیل ہوئے۔ ہر ایک ضلع میں 8 ڈپٹی کمشنرز تبدیل ہوئے۔ حتیٰ کہ میانوالی اور لاہور میں بھی اتنے ڈی سیز کا تبادلہ نہیں ہوا جتنا ڈی جی خان اور گجرانوالہ میں ہوا۔ چکوال، ملتان اور خانیوال وہ تین اضلاع ہیں جہاں کم سے کم ڈی سیز تبدیل ہوئے۔ ہر ایک ضلع میں تین تین ڈی سیز کا تبادلہ ہوا۔
ایسی بھی کچھ مثالیں ہیں جہاں دو ماہ میں ہی ڈی سی کا تبادلہ کر دیا گیا، ایسے اضلاع میں گجرانوالہ ہے جہاں مسٹر منظور حسین کو ڈی سی لگائے جانے کے بعد انہیں 58 دن میں تبدیل کر دیا گیا۔ ڈی جی خان اور پاک پتن میں بھی کچھ ڈی سیز تین ماہ میں تبدیل کر دیے گئے جن میں ڈی جی خان سے وقاص راشد کو تین ماہ میں جبکہ پاک پتن سے نعمان یوسف کو تین ماہ میں تبدیل کر دیا گیا۔
پولیس ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدوں پر بھی بزدار حکومت نے 306 تبادلے کیے جن میں ڈی آئی جیز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو پنجاب کے تمام اضلاع میں تبدیل کیا جاتا رہا۔ صوبائی حکومت نے 10 ڈی آئی جی آپریشنز اور 11 ایس ایس پی آپریشنز کو لاہور سے تبدیل کیا۔
لاہور کے بعد پاک پتن وہ ضلع ہے جہاں سب سے زیادہ یعنی 9 ڈی پی اوز کو بزردار حکومت میں تبدیل کیا گیا۔ آر پی اوز کی بات کی جائے تو گجرانوالہ میں سب سے زیادہ یعنی 8 افسران کو تبدیل کیا گیا۔ چکوال میں کم سے کم تبدیلی کی گئی اور یہاں اس عرصہ میں صرف تین آر پی اوز کو تبدیل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے 47 ڈائریکٹوریٹس میں 203 ڈی جیز کو تبدیل کیا۔ اوسطاً ہر ڈائریکٹوریٹ میں بزدار حکومت کے دوران 4 ڈائریکٹر جنرلز کا تبادلہ ہوا۔
سب سے زیادہ تبادلے ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ہوئے جہاں 8 ڈی جیز تبدیل ہوئے۔ مذہبی امور اور اوقاف ڈائریکٹوریٹ اور پروٹوکول ڈائریکٹوریٹس میں کم سے کم تبادلے ہوئے جہاں صرف ایک ایک ڈی جی نے کام کیا۔ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ بزدار نے 426 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (اے ڈی سیز) کو تبدیل کیا جن میں صوبے کے 36؍ اضلاع کے 114؍ اے ڈی سیز (جنرل)، 28؍ اے ڈی سیز (ہیڈکوارٹرز)، 85؍ اے ڈی سیز (ایف اینڈ پی) اور 199؍ اے ڈی سیز (ریونیو) شامل ہیں۔
ذیل میں اُن سیکرٹریز کی فہرست پیش کی جا رہی ہے جن کا بزدار حکومت میں تمام 40؍ محکموں میں تبادلہ کیا جاتا رہا: سیکرٹری ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ میں کیپٹن (ر) محمد محمود، ڈاکٹر واصف خورشید، اسد رحمان گیلانی۔سیکرٹری اوقاف اور مذہبی امور میں اعجاز احمد، ذوالفقار احمد گھمن، گلزار حسین شاہ، ارشاد احمد، زاہد سلیم گوندل، راجہ خرم شہزاد عمر، نبیل جاوید، جواد اکرم۔ سیکرٹری پنجاب کو آپریٹیوز ڈپارٹمنٹ میں خالد محمود رامے، منصور قادر، احمد رضا سرور، فواد ہاشم ربانی۔
سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ میں محمد شہریار سلطان، طاہر خورشید، کیپٹن (ر) اسد اللہ خان۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں خالد سلیم، سارہ سعید، کیپٹن (ر) محمد محمود، مومن آغا، راحیل احمد صدیقی، ذوالفقار احمد گھمن، ارم بخاری، ندیم محبوب، سید جاوید اقبال بخاری۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر ڈاکٹر اللہ بخش ملک، امبرین رضا، عمران سکندر بلوچ، ظفر اقبال، کیپٹن (ر) محمد محمود، ارم بخاری، محمد شہریار سلطان، سارہ اسلم، غلام فرید، عمران سکندر بلوچ۔ سیکرٹری ماحولیاتی تحفظ ڈپارٹمنٹ ظفر نصر اللہ خان، اسد رحمان گیلانی، سلمان اعجاز، صائمہ سعید، زاہد حسین، سید مبشر حسین۔
سیکرٹری آئی اینڈ سی ایس اینڈ جی اے ڈی محمد مسعود مختار، وقاص علی محمود، وجیہہ اللہ کنڈی، محمد مسعود مختار، وجیہہ اللہ کنڈی، احسان بھٹہ، زید بن مقصود۔ سیکرٹری فنانس ڈپارٹمنٹ حامد یعقوب شیخ، راحیل احمد صدیقی، محمد عبداللہ خان سنبل، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) افتخار ساہو، افتخار امجد۔ سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ شوکت علی، نسیم صادق، ظفر نصر اللہ خان، وقاص علی محمود، اسد رحمان گیلانی، محمد شہریار سلطان، علی سرفراز حسین۔ سیکرٹری فاریسٹری، وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ اسکوارڈن لیڈر (ر) میاں وحید الدین، محمد ہارون الرفیق، کیپٹن (ر) اسد اللہ خان، کیپٹن (ر) محمد آصف، کیپٹن (ر) محمد محمود، کیپٹن (ر) محمد آصف، سید جاوید اقبال بخاری، شاہد زمان۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر علی بہادر قاضی، زاہد اختر زمان، کیپٹن (ر) محمد عثمان، سارہ اسلم، عمران سکندر بلوچ۔ سیکرٹری ایچ یو ڈی اور پی ایچ ای ڈی کے عہدے پر محمد خرم آغا، محمد حسن اقبال، ظفر نصر اللہ خان، نسیم صادق، ندیم محبوب، ظفر نصر اللہ خان۔ سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیئرز ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر عاصم اقبال، طارق محمود، ارشاد احمد، ندیم الرحمان۔ سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ انوسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر سید جاوید اقبال بخاری، ندیم الرحمان، طاہر خورشید، کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال، واصف خورشید، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی۔
سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پربلال احمد بٹ، مومن آغا، جہانگیر انور۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر زاہد اختر زمان، احسان بھٹہ، ندیم محبوب، سیکرٹری ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد، اسد اللہ فیض۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر فواد ہاشم ربانی، کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین مینگل، محمد عامر جان۔ سیکرٹری اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر کیپٹن ریٹائرڈ شیر عالم محسود، سید علی مرتضی، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، سید علی مرتضی، زاہد اختر زمان، کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم۔
سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر اسد رحمان گیلانی، سارا سعید،محمد عامر جان، کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، محمد عامر جان۔ سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر سارا اسلم، محمد عمر جان، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، لیاقت علی چٹھہ، محمد سہیل شہزاد۔ سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود، محمد احسان وحید، زاہد حسین، نبیل احمد اعوان، ندیم ارشاد کیانی، کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب حیدر، نوید حیدر شیرازی، کیپٹن (ر) ثاقب ظفر۔ سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود،محمد احسان وحید، زاہد حسین، نبیل احمد اعوان، ندیم ارشد کیانی، کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، نوید حیدر شیرازی۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے عہدے پر عارف انور بلوچ،کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، طاہر خورشید، نورالامین مینگل، ڈاکٹر نعیم رئوف۔ سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر ڈاکٹر عصمت طاہرہ، صائمہ سعید، عالمگیر احمد خان، ندیم ارشاد کیانی، ندیم محبوب، علی طاہر، ناصر اقبال ملک۔ سیکرٹری مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر مومن آغا، عامر اعجاز اکبر، محمد حسن اقبال، عامراعجاز اکبر۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کے عہدے پر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ افتخار علی ساہو، عمران سکندر بلوچ، مجاہد شیر دل۔ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر بشریٰ رحمن، محمد عامر جان، محمد حسن اقبال، محمد مسعود مختار، سلمان اعجاز۔
سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کےعہدے پر سید علی مرتضی، ندیم اسلم چوہدری، نبیل جاوید، ندیم سرور۔سیکرٹری (سروسز) ایس اینڈ جی اے ڈی کے عہدے پر احمد رضا سرور، محمد عبداللہ خان سنبل، محمد الیاس، محمد شہریار سلطان، صائمہ سعید، محمد شہریار سلطان۔ سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر بابر شفیع، کیپٹن (ر) شیر عالم محسود، نبیل احمد اعوان، وجیہہ اللہ کنڈی، وقاص علی محمود۔ سیکرٹری ؍ ڈائریکٹر جنرل (او اینڈ ایم) ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کے عہدے پر ڈاکٹر محمد صالح طاہر، احمد کنبوہ۔ سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کے عہدے پر طاہر یوسف اور ثاقب منان۔ سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر خالد محمود، ڈاکٹر راشد منصور، سید جاوید اقبال بخاری، صائمہ سعید، افضال احمد، منظور حسین۔
سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر زاہد اختر زمان، عنبرین رضا، زاہد گوندل، محمد حسن اقبال، سمیرا صمد۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر محمد ہارون الرفیق، بابر شفیع، سید جاوید اقبال بخاری، اسد رحمان گیلانی، محمد شہریار سلطان، سید علی مرتضیٰ، وجیہ اللہ کنڈی، منظور حسین، نادر چٹھہ۔ سیکرٹری زکواۃ اینڈ عشر ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر محمد حسن اقبال، ندیم محبوب، عامر ضمیر، عاصم اقبال، سید جاوید اقبال بخاری، سلمان اعجاز، بابر نعمان۔ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر بشریٰ امان، کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمد خان، سارہ سعید، ارم بخاری، نبیل جاوید، عنبرین رضا، صائمہ سعید۔ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، مومن اغا، نبیل احمد اعوان، نبیل احمد اعوان، محمد عامر جان، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، علی جان خان۔
ڈویژنل کمشنر سرگودھا کے عہدے پر جن افسران کا تبادلہ کیا گیا ان کے نام یہ ہیں ندیم محبوب، کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال، محمود حسن، ظفر اقبال، فرح مسعود، نبیل جاوید۔ ڈویژنل کمشنر ملتان کے عہدے پر عمران سکندر بلوچ، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ افتخار علی ساہو، شان الحق، جاوید اختر، محمد ارشاد احمد۔ ڈویژنل کمشنر لاہور کے عہدے پر محمد عبداللہ خان سنبل، محمد مجتبیٰ پراچہ، محمد آصف بلال لودھی، کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، محمد آصف بلال لودھی، ذوالفقار احمد گھمن، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان۔ ڈویژنل کمشنر گوجرانوالہ کے عہدے پر اسد اللہ فیض، وقاص علی محمود، ذوالفقار احمد گھمن، زاہد اختر زمان، گلزار حسین شاہ، ذوالفقار احمد گھمن، احسان بھٹہ۔ ڈویژنل کمشنر ڈیرہ غازی خان کے عہدے پر گلزار احمد، طاہر خورشید، اسد اللہ فیض، مدثر ریاض ملک، نسیم صادق، ساجد ظفر دل، سارہ اسلم، لیاقت علی چٹھہ۔ ڈویژنل کمشنر راولپنڈی کے عہدے پر ندیم اسلم چوہدری، کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، جودت ایاز، کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود، گلزار حسین شاہ، کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین مینگل۔
ڈویژنل کمشنر بہاولپور کے عہدے پر کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، نیئر اقبال، آصف اقبال، کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال۔ ڈویژنل کمشنر ساہیوال کے عہدے پر علی بہادر قاضی، ڈاکٹر فرح مسعود، عارف انور بلوچ، ندیم الرحمن، محمد احسان وحید، نادر چٹھہ، علی بہادر قاضی۔ ڈویژنل کمشنر فیصل آباد کے عہدے پر مومن آغا، آصف اقبال، جاوید بھٹی، عشرت علی، ثاقب منان، زاہد حسین۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے عہدے پر سمیر احمد سید، کیپٹن ریٹائرڈ محمد انور الحق، صالحہ سعید، دانش افضال، مدثر ریاض ملک، محمد عمر شیر چٹھہ۔
ڈپٹی کمشنر قصور کے عہدے پر سائرہ عمر، محمد اظہر حیات، طارق محمود بخاری، سدرہ یونس، محمد اصغر رانا، شکیل اسلم۔ ننکانہ صاحب میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر ملک عبدالوحید، راجہ مصور احمد خان، زاہد پرویز۔ اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر ارشاد احمد، رضوان نذیر، مریم خان، عثمان علی، عامر عقیق خان، محمد علی اعجاز۔ گوجرانوالہ میں عمر جہانگیر، محمد شعیب، طارق وڑائچ، منظور حسین، نائلہ باقر، لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف، محمد سہیل خواجہ، دانش افضل۔ سیالکوٹ میں فرح نوید، محمد طاہر، سید بلال حیدر، ناصر محمود بشیر، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ طاہر فاروق، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی۔ گجرات میں چوہدری محمد علی رندھاوا، توصیف دلشاد کھٹانہ، ڈاکٹر خرم شہزاد، محمد سیف انور جپہ، ڈاکٹر خرم شہزاد۔ ناروال میں علی عدنان قمر، ذیشان جاوید، ڈاکٹر محمد وحید اصغر بھٹی، مہر شاہد زمان، نبیلہ عرفان، صبا اصغر علی۔
منڈی بہاؤالدین میں شوکت علی مہتاب، وسیم اظہر، طارق علی بسرا، محمد شاہد۔ حافظ آباد میں صالحہ سعید، عدنان ارشد اولکھ، نوید شہزاد، رانا سلیم احمد خان، محمد آصف رضا۔ راولپنڈی میں طلعت محمود، عمر جہانگیر، چوہدری محمد علی رندھاوا، سردار سیف اللہ ڈوگر، کیپٹن ریٹائرڈ محمد انوارالحق، محمد علی، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ طاہر فاروق۔ جہلم میں اقبال حسین، کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار، محمد جہانزیب اعوان، محمد سہیل خواجہ، محمد سیف انور جپہ، راؤ پرویز اختر، نعمان حفیظ۔ اٹک میں فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی، عشرت اللہ خان نیازی، علی عنان قمر، عمران حامد شیخ، محمد نعیم۔ چکوال میں غلام صغیر شاہد، کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار، کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم۔
سرگودھا میں لیاقت علی چٹھہ مظفر خان، سلوات سعید، آسیہ گل، عبداللہ نیئر شیخ، نائلہ باقر، محمد اصغر۔ خوشاب میں امجد بشیر، ندیم عباس بھنگو، محمد ارشد منظور، مسرت جبین، محمد حمزہ سالک، کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان۔ میانوالی میں شوزب سعید، زاہد اقبال اعوان، لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد شعیب خان جدون، ناصر محمود بشیر، محمد عمر شیر چٹھہ، خرم شہزاد۔ بھکر میں سید بلال حیدر، وقاص راشد، آصف علی فرخ، موسی رضا، حامد محمود ملہی، عمران خان، عمران حامد شیخ۔ فیصل آباد میں سلمان غنی، سردار سیف اللہ ڈوگر، محمد علی، علی شہزاد۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میاں احمد خاور شہزاد، میاں محسن رشید، امینہ منیر، عمر جاوید۔
جھنگ میں شوکت علی، محمد طاہر، فیاض احمد موہال، شاہد عباس۔ ملتان میں مدثر ریاض ملک، محمد عامر خٹک، عامر کریم خان۔ خانیوال میں اشفاق احمد، آغا ظہیر عباس شیرازی، سلمان خان۔ ساہیوال میں محمد زمان وٹو، احتشام انور، ذیشان جاوید، واجد علی شاہ، محمد اویس ملک۔ ویہاڑی میں علی اکبر بھٹی، عرفان علی خان، وقاص راشد، مبین الٰہی، محمد خضر افضال۔ لودھراں میں راجہ خرم شہزاد عمر، ثاقب علی عطیل، راؤ امتیاز احمد، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی، کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی۔ پاکپتن میں عرفان احمد سندھو، راجہ منصور احمد، نعمان یوسف، احمد کمال من، رانا شکیل اسلم، عامر سہیل کیفی۔ بہاولپور میں رانا محمد سلیم افضل، محمد ایوب خان، شوزب سید، مظفر خان، عرفان علی خان۔ بہاولنگر میں محمد اظہر حیات، سائیں دتہ خالد، رانا محمد سلیم افضل، لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد شعیب خان جدون، شفقت اللہ مشتاق، کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم۔
رحیم یار خان میں سقراط امان رانا، جمیل احمد جمیل، علی شہزاد، ڈاکٹر خرم شہزاد، نعمان یوسف، مہتاب وسیم آزاد۔ ڈیرہ غازی خان میں محمد ابراہیم جنید، علی اکبر بھٹی، محمد اقبال مظہر، وقاص راشد، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ طاہر فاروق، کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، ذیشان جاوید، محمد حمزہ سالک۔ مظفرگڑھ میں محمد سیف انور جپہ، قیصر سلیم، احتشام انور، امجد شعیب خان ترین، سید موسیٰ رضا۔ لیہ میں واجد علی شاہ، رفاقت علی، بابر بشیر، ذیشان جاوید، اظفر ضیاء، محمد شہزاد حسین۔ راجن پور میں اشفاق احمد، اللہ دتہ وڑائچ، محمد الطاف بلوچ، محمد افضل ناصر خان، ذوالفقار علی کھرل، احمر نائیک، عدنان محمود اعوان۔
چنیوٹ میں محمد ایوب خان، منظور حسین، محمد خضر افضال، امان انور قدوائی، محمد ریاض، سید محمد مسعود نعمان، محمد عاصم جاوید۔ ڈائریکٹر جنرلز کے عہدوں کی بات کی جائے تو پنجاب فوڈ اتھارٹی میں نور الامین مینگل، محمد عثمان، عرفان نواز میمن، رفاقت علی، محمد شعیب خان جدون۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور میں شکیل احمد، فیصل ظہور، محمد جہانزیب اعوان، غلام فرید، مظفر خان، جواد احمد، ذیشان جاوید۔ ڈی جی پی ایچ اے ٹی اے اسد اللہ فیض، لیاقت علی چٹھہ، ندیم سرور، محمد آصف، خالد نذیر وٹو۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زاہد اختر زمان، آمنہ عمران خان، محمد عثمان معظم، سمیر احمد سید، احمد عزیز تارڑ۔ گجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مقبول احمد لانگاہ، محمد ابراہیم جنید، محمد جاوید نسیم، مقبول احمد مجوکا، ناصر محمود بشیر۔ فیصل آباد ڈویلیپمنٹ اتھارٹی میں یاور حسین، محمد سہیل خواجہ، شہنشاہ فیصل عظیم۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے ڈی جی کے عہدے پر کرن خورشید، محمد اختر، ملک محمد اقبال علیتہ، بیشن فاطمہ ساہی، شجاع قطب بھٹی، محمد فاروق رشید۔ پی آئی ایل اے سی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ملک سردار جھتیال، افشاں کرن امتیاز، سمن رائے۔
بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر محمد خالد ذوق، بقا محمد جام۔ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فیصل ظہور، تنویر اقبال تبسم، آغا محمد علی عباس، قیصر سلیم۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر مہر محمد حیات لک، ندیم احمد ابڑو، عمارہ خان، مقبول احمد، عبدالستار، طاہر ظفر عباسی۔ سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ضیاء اللہ ملک، ثاقب علی عطیل، افتخار علی۔ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر مہر محمد حیات لک، محمد اسلم۔ مذہبی امور اور اوقاف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری۔
پی ایچ اے راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر محمد انوار الحق، محمد سیف انور جپہ، آسیہ گل، شفقت رضا، ظہیر انور۔ پی ایچ اے سیالکوٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر شجاع قطب بھٹی، شجاع قطب بھٹی۔ پی ایچ اے ڈی جی خان کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تنویر مرتضیٰ۔ پی ایچ اے گجرانوالہ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر طارق کریم کھوکھر، محمد ایوب خان، محمد خالد مسعود فاروق، سجاد احمد ثاقب۔ پی ایچ اے سرگودھا کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر محمد جاوید نسیم، ریحانہ فرحت، حسین بہادر علی شاہ، محمد یاسر۔ پی ایچ اے ساہیوال کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر محمد خالد منظور، محبوب احمد۔ پی ایچ اے فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر محمد آصف، اسماء اعجاز، محمد ایوب خان۔ پی ایچ اے ملتان کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر صاحبزادی وسیمہ عمر، فیصل ظہور، علی اکبر بھٹی، محمد زاہد اکرام، محمد افضل ناصر خان، شفقت رضا۔ پی ایچ اے بہاولپور کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بقاء محمد جام، آصف حیات لودھی، سمیرا ربانی۔ مائنز اینڈ منرلز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر شوکت علی کھچی، محمد اختر۔ آرکیالوجی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر زاہد سلیم گوندل، رانا محمد ارشد، محمد الیاس گل، عثمان علی خان۔
ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب کے عہدے پر محمد عامر جان، ندیم سرور، عدنان ارشد اولکھ۔ ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیز پنجاب کے عہدے پر محمد اعظم خان، محمد شعیب طارق وڑائچ، رانا خالد محمود، اسلم حیات سیال، منظور حسین، محمد ظفر اقبال شاکر۔ ڈائریکٹر جنرل ایل جی اینڈ سی ڈی کے عہدے پر محمود جاوید بھٹی، راشد کمال الرحمان، سلوات سعید، آسیہ گل، کوثر خان۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر محمد ظفر اقبال، محمد اسلم رائو، شوکت علی، معظم اقبال سپرا، سہیل اشرف۔ ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب لاہور کے عہدے پر فاروق حمید شیخ، فیصل ظہور۔ ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز، پرائس ویٹس اینڈ میژرس کے عہدے پر محمد سلیم حسین، وسیم رضا جعفری، مدثر ریاض ملک، محمد خان رانجھا، عبدالشکور، طاہر رضا حمدانی، ڈائریکٹر جنرل آباد راولپنڈی کے عہدے پر احتشام انور، محمد انوار الحق، محمد ابراہیم جنید، عبدالستار، مقبول احمد، محمد عبدالعامر خٹک۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک پراسیکوشن ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر محمد اشرف بھٹی، مہر محمد حیات لک، خالد ایاز، محمد خالد راجو، حمزہ علی۔ ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے عہدے پر آصف اقبال، سیعدہ ملیکہ، محمد تنویر جبار، تنویر احمد وڑائچ، خرم شہزاد، مہتاب وسیم اظہر، عنبرین ساجد۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے عہدے پر مدثر وحید ملک، راشد احمد خان، راجہ خرم شہزاد عمر، سہیل اشرف، راجہ منصور احمد، فیصل فرید۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک کو آرڈینیشن بورڈ کے عہدے پر شوکت علی، شفاعت علی۔
ڈائریکٹر جنرل سوائل سروے آف پنجاب لاہور کے عہدے پر محمد ملک بھلہ، افشاں کرن امتیاز، محمد مسعود انور۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے عہدے پر سمن رائے، محمد اسلم ڈوگر۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر، ہیومن ڈویلپمنٹ اینڈ بیت المال ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر وحید اختر انصاری، ساجد ظفر دل، افشاں کرن امتیاز، عائشہ سعید، محمد شاہد نیاز، مدثر ریاض ملک۔ ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن کے عہدے پر گلزار احمد، افشاں کرن امتیاز، طاہر رضا ہمدانی، پرویز اقبال بٹ۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ وائلڈ لائف کے عہدے پر خالد ایاز، راشد کمال الرحمان، سہیل اشرف، طاہر رضا ہمدانی، ثناء اللہ۔
ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے عہدے پر اقبال حسین، محمود حسن، محمد یعقوب، طاہر رضا ہمدانی، امتل قدوس، عشرت اللہ خان نیازی، محمد علی عامر۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے عہدے پر بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا، طارق نجیب نجمی، اطہر نیاز رانا، حسین اصغر، اعجاز حسین شاہ، طارق نجیب نجمی، گوہر نفیس، منظور حسین۔ ڈائریکٹر جنرل (پروٹوکول) پنجاب کے عہدے پر اسجد غنی طاہر۔
ڈائریکٹر جنرل (پبلک لائبریریز) پنجاب کے عہدے پر منظور حسین، محمد اظہر حیات، عرفان احمد سندھو، وحید اختر انصاری، عائشہ سعید، محمد ملک بھلہ۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر جاوید اقبال بخاری، محمد عثمان انور، زاہد حسین، محمد احسان وحید، نائلہ باقر، عشرت اللہ خان نیازی۔ پاپولیشن ویلفیئر کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر نعیم الدین راٹھوڑ، صاحبزادی وسیمہ عمر، محمد ملک بھلہ، عائشہ حمید۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر مدثر ریاض ملک، زاہد حسین، محمد سہیل شہزاد، صالحہ سعید، چوہدری محمد علی رندھاوا۔ اب بات کریں گے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے عہدوں کی۔
سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بی اے ناصر، ذوالفقار حمید، محمد عمر شیخ، غلام محمود ڈوگر، فیاض احمد دیو، بلال صدیق کامیانہ۔ ڈی جی آپریشنز لاہور کے عہدے پر شہزاد اکبر، محمد وقاص نذیر، اشفاق احمد خان، رائے بابر سعید، اشفاق احمد خان، ساجد کیانی، کیپٹن (ر) سہیل چوہدری، محمد احسان یونس، ڈاکٹر محمد عابد خان اور اس کے بعد عہدہ خالی۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشنز لاہور کے عہدے پر سید خرم علی، ڈاکٹر انعام وحید خان، شہزادہ سلطان، شارق جمال، شہزادہ سلطان، اس کے بعد عہدہ خالی۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کے عہدے پر اسد سرفراز خان، کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، اسماعیل الرحمان، فیصل شہزاد، محمد نوید، فیصل شہزاد، احسن سیف اللہ، سید ندیم عباس، وقار شعیب انور، اسماعیل الرحمان، کیپٹن (ر) مستنصر فیروز۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشنز لاہور کے عہدے پر اویس احمد، ذیشان اصغر، عبدالغفار قیصرانی، امیر عبداللہ خان نیازی، کیپٹن (ر) منصور امان، عمران کشور۔ آر پی او راولپنڈی کے عہدے پر فیاض احمد دیو، احمد اسحاق جہانگیر، کیپٹن (ر) احسان طفیل، سہیل حبیب تاجک، عمران احمر، اشفاق احمد خان۔ سی پی او راولپنڈی کے عہدے پر عباس احسان، کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا، محمد احسان یونس، اطہر اسماعیل امجد، ساجد کیانی، عمر سعید ملک۔
ڈی پی او اٹک کے عہدے پر حسن آزاد علوی، سید شہزاد ندیم بخاری، سید خالد محمود ہمدانی، رانا شعیب محمود، عارف شہباز خان وزیر۔ ڈی پی او جہلم کے عہدے پر ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر، کیپٹن (ر) سید حماد عابد، رانا عمر فاروق، شاکر حسین داور، رانا طاہر رحمان خان، کامران ممتاز۔ ڈی پی او چکوال کے عہدے پر ذوالفقار احمد، عادل میمن، محمد بن اشرف۔ آر پی او گجرانوالہ کے عہدے پر ذوالفقار حمید، شاہد حنیف، طارق عباس قریشی، محمد ریاض نذیر گارا، سرفراز احمد فلکی ایڈیشنل چارج، عبدالکریم، عمران احمر، ڈاکٹر محمد عابد خان۔
سی پی او گجرانوالہ کے عہدے پر معین مسعود، گوہر مشتاق بھٹہ، رائے بابر سعید، سرفراز فلکی، کیپٹن (ر) سید حماد عابد۔ ڈی پی او حافظ آباد کے عہدے پر سیف اللہ خان، ساجد کیانی، کیپٹن (ر) بلال افتخار، سید حسنین حیدر، محمد رضوان خان، محمد معصوم، بلال ظفر شیخ۔ ڈی پی او سیالکوٹ کے عہدے پر عبدالغفار قیصرانی، عامر عبداللہ خان نیازی، کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، حسن اسد علوی، عبدالغفار قیصرانی، عاطف نذیر،عمر سعید ملک، محمد حسن اقبال۔ ڈی پی او گجرات کے عہدے پر جہانزیب نذیرخان، کپٹن (ر) رمیل اکرم، سید علی محسن، توصیف حیدر، محمد عمر فاروق سلامت، عطاالرحمن۔ ڈی پی او نارووال کے عہدے پر محمد کاشف اسلم، نجیب الرحمٰن بگوی، ذوالفقار احمد، کیپٹن (ر) واحد محمود، سید علی اکبر شاہ، کامران مرتضیٰ۔
ڈی پی او ایم بی دین کے عہدے پر محمد ناصر سیال، علی رضا، ساجد حسین کھوکھر، انور سعید طاہر۔ ڈی پی او فیصل آباد کے عہدے پر غلام محمود ڈوگر، رفعت مختار، عمران محمود۔ سی پی او فیصل آباد کے عہدے پر اشفاق احمد خان، محمد اظہر اکرم، کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری، ڈٓاکٹر محمد عابد خان، غلام مبشر ماکن، سید علی ناصر رضوی۔ ڈی پی او جھنگ کے عہدے پر شاکر حسین داور، عطاالرحمن، محمد حسن رضا خان، ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، سرفراز خان ورک، حسن اسد علوی۔ ڈی پی او چنیوٹ کے عہدے پر عبادت نثار، محمد انور کیتھران، سید حسنین حیدر، بلال طفر شیخ، کیپٹن (ر) بلال اختر، کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدے پر ذالفقار احمد، صادق علی، وقار شعیب انور، رانا عمر فاروق، نجیب الرحمن بگوی۔
آر پی او ملتان کے عہدے پر ملک ابو بکر خدا بخش، کنور شاہ رخ، فلایٹ لیفٹننٹ (ر) وسیم احمد خان، سید خرم علی، جاوید اکبر ریاض، سی پی او ملتان کے عہدے پر منیر مسعود ماراتھ، عمران محمود، محمد زبیر درشک، محمد حسن رضا خان، محبوب راشد، منیر مسعود مارتھ، خرم شہزاد حیدر۔ ڈی پی او خانیوال کے عہدے پر فیصل مختار، محمد معصوم، اسد سرفراز خان، عمر سعید ملک، فیصل شہزاد، علی وسیم، سید ندیم عباس۔ ڈی پی او لودھراں کے عہدے پر عثمان اعجازباجوہ، محمد جمیل ظفر، سید کرار حسنین، عبدالرؤف اکبر۔ ڈی پی او وہاڑی کے عہدے پر احمد نثار عزیز ورک، محمد عاطف اکرم، نجیب الرحمن بگوی، ثاقب سلطان المحمود، اختر فاروق، احسان اللہ چوہان، زاہد نواز، عامر عبداللہ خان نیازی، محمد طارق عزیز۔ آر پی او شیخوپورہ کے عہدے پر سہیل حبیب تاجک، بلال صدیق کامیانا، عبدالقادر قیوم ، سہیل حبیب تاجک، محمد فاروق مظہر، شاہد جاوید، ڈاکٹر انعام وحید خان، مرزا فاران بیگ۔ ڈی پی او شیخوپورہ کے عہدے پر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، جہانزیب نذیر خان، عمران کشور، غازی محمد صلاح الدین، غلام مبشر ماکن، احسان سیف اللہ، فیصل مختار۔ ڈی پی او قصور کے عہدے پر منتظر مہدی، محمد شہزاد آصف خان، عبدالغفار قیصرانی، زاہد نواز، عمران کشور، محمد شعیب اشرف۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب کے عہدے پر اسمعیل الرحمن، محمد نوید ، فیصل شہزاد، اسمعیل الرحمن ، کیپٹن (ر) بلال افتخار، کیپٹن منصور امان۔
آر پی او ساہیوال کے عہدے پر شارق کمال صدیقی، ہمایوں بشیر تارڑ، طارق عباس قریشی، احمد ارسلان ملک ، معین مسعود۔ ڈی پی او اوکاڑہ کے عہدے پر ذیشان اصغر، اطہر امجد، جہازیب نذیرخان، عمر سعید ملک، فیصل شہزاد، فیصل گلزار۔ ڈی پی او پاکپتن رضوان عمر گوندل، مسمات ماریہ محمود، عبادت نثار، سلیم احمد وڑائچ، ایڈیشنل چارج صاحبزادہ بلال عمر، نجیب الرحمن بگوی، ملک جمیل ظفر، فیصل مختار، نصیب اللہ
خان، ڈی پی او ساہیوال غلام مبشر ماکن، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عل ضیا، عامر تیمور، محمد کاشف اسلم، صادق حسین، آر پی او سرگودھا سلطان احمد چوہدری، سید خرم علی، افضال احمد کوثر، اشفاق احمد خان، کیپٹن ریٹائڈ محمد فیصل رانا، خالی، ڈی پی او بھکر خرم شکور، عرفان طارق، مسمات شائستہ ندیم، فیصل گلزار، کیپٹن محمد علی ضیا، رانا ظاہر رحمن خان، علی رضا، ڈی پی او خوشاب سید حسین حیدر، عبادت نثار، رانا شعیب محمود، کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت، محمد نوید، ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ڈی پی او میانوالی سید قرار حسین، ممتازاحمد دیو، حسن اسد علوی، کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز، اسماعیل الرحمن، ڈی پی او سرگودھا محمد زیر دریشک، محمد حسن رضا خان، حسن مشتاق سکھیرا، مسمات عمارہ اطہر، فیصل گلزار، ذوالفقار حمد، محمد رضوان احمد خان، آر پی او بہاولپور کیپٹن ریٹائرڈ محمد فیصل رانا، عمران محمود، فیاض احمد دیو، محمد زبیر دریشک، شیر اکبر، ڈی پی او بہاولپور محمد اقبال، امیر تیمور، سرفراز خان ورک، محمد شعیب اشرف، حسن مشتاق سکھیرا، محمد فیصل، عبادت نثار، ڈی پی او بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز، مسمات عمارہ اطہر، محمد انور کھیتران، قدوس بیگ، محمد ظفر بزدار، خالی، ڈی پی او رحیم یار خان محمد اطہر وحید، محمد عمر فاروق سلامت، امیر تیمور، منتظر مہدی، اسد سرفراز خان، کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا، آر پی او ڈی جی خان محمد عمر شیخ، عمران احمد، کیپٹن ریٹائرڈ محمد فیصل رانا، محمد وقاص نذیر، ڈی پی او راجن پور رب نواز، ہارون راشد خان، احسان سیف اللہ، فیصل گلزار، محمد افضل، ڈی پی او لیہ زاہد نواز، رانا طاہر رحمن خان، عثمان اعجاز باجوہ، محمد حسن اقبال، سید ندیم ، علی رضا، ڈاکٹرندا عمر چٹھہ، ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاج، عمران کشور، غازی محمد صلاح الدین، صادق علی، سید ندیم عباس، محمد حسن اقبال، کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت، ڈی پی او ڈی جی خان وقاص حسن، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران یعقوب، عاطف نذیر، اسد سرفراز خان، اخبر فاروق، عمر سعید ملک، علی وسیم۔
نوٹ: یہ خبر 23 مئی 2022 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔