پاکستان
23 مئی ، 2022

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہاہوں، امریکی سفیر کا بیان— فوٹو: امریکی وزارت خارجہ
پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہاہوں، امریکی سفیر کا بیان— فوٹو: امریکی وزارت خارجہ

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 

پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیرپاکستان اور امریکاکی عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئےکام کریں گے۔

امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیرپاکستان کےمستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق ڈونلڈبلوم پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اورمہارت لے کر آئے ہیں۔

امریکی سفیر کا بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہاہوں، اس خوبصورت ملک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کا منتظر ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں مُلکوں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھوں گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM