پاکستان

اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم

پولیس اہلکاروں کو امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کےلیے شیلنگ کے سامان فراہم کردیا گیا/ فائل فوٹو
پولیس اہلکاروں کو امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کےلیے شیلنگ کے سامان فراہم کردیا گیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144نافذ کررکھی ہے جب کہ ریڈ زون میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات  کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام نے شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری  ایکشن کا حکم  دیا ہے جس کے تحت پولیس اہلکار امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی جائے گی۔

پولیس اہلکاروں کو امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کےلیے شیلنگ کا سامان فراہم  کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پر جمع پی ٹی آئی کے چند کارکنان کو گرفتار بھی کیا  ہے۔


مزید خبریں :