پاکستان
17 فروری ، 2012

جیو نیوز کی خبر پر ڈیڑھ سالہ کمسن بچہ والدین کو مل گیا

جیو نیوز کی خبر پر ڈیڑھ سالہ کمسن بچہ والدین کو مل گیا

کراچی … جیو نیوز پر خبر چلنے کے بعد ایک سال قبل اغواء ہونے والا بچہ اپنے والدین کو مل گیا، 14 ماہ کا عبدالرحمان، ایک اور بچے کے اغواء کے الزام میں گرفتار خاتون کے گھر سے بازیاب کیا گیا، شیر خوارعبدالرحمان کو ایک سال قبل چلڈرن اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔ اسے ایک خاتون نسرین بی بی نے اغوا کر کے اپنی بیٹی کرن کو دے دیا تھا۔ نسرین بی بی نے مزار بی بی پاک دامناں پر سلام کے لئے آئی ایک اور خاتون کا بچہ بھی اغواء کیا تھا۔ جیو نیوز پر نسرین بی بی کی نشاندہی کرنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج چلنے پر پولیس نے نسرین کو گرفتار کیا تو اس کے گھر سے عبدالرحمان کو بھی برآمد کرلیا گیا، تاہم عبدالرحمان کے والدین ہونے کے دعویدار 2 خاندان سامنے آگئے جس پر ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا اور عبدالرحمان کو ننکانہ صاحب کے غلام رسول اور اس کی اہلیہ رخسانہ کے حوالے کردیا گیا ۔

مزید خبریں :