Time 30 مئی ، 2022
پاکستان

لاہور میں بھاری تاوان کیلئے بچے کے اغوا میں سوتیلی نانی کے ملوث ہونے کا انکشاف

مفرور ملزمان مہوش، شہباز اور اویس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس— فوٹو: پنجاب پولیس
مفرور ملزمان مہوش، شہباز اور اویس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس— فوٹو: پنجاب پولیس

لاہور پولیس نے 10 کروڑ روپے تاوان کیلئے 18دن قبل اغوا کیا گیا 5 سالہ بچہ بازیاب کرا لیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن لاہو پولیس کامران عادل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سوتیلی نانی مہوش نے اپنے ساتھی سے مل کر اریز کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور ملزمان سجاد، اکرم اور اویس نے سوتیلی نانی اور ساتھی شہبازکی مدد کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان دبئی کے نمبرز سے کانفرنس کال کے ذریعے مدعی سے رابطہ کرتے تھے،  2 ملزمان سجاد اور اکرم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ مفرور ملزمان مہوش، شہباز ،اویس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کامران عادل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 13مئی کی شام بچے کو تھانہ سندرکی نجی سوسائٹی کے پارک سے اغوا کیا اور بچے کی رہائی کے عوض 10کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سندر میں اس کے والد احمد یار کی مدعیت میں درج ہے ، مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں :