پاکستان

الیکشن کمیشن کی سیاسی اجتماعات میں شیر،گدھا اور دیگر جانور نہ لانےکی ہدایت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ کر عوامی اور سیاسی اجتماعات میں جانوروں کو نہ لانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ عوامی اور سیاسی اجتماعات میں شیر،گدھا اور دیگرجانور  نہ لائیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے جلسے اور ریلیوں میں جانوروں سے متعلق فیصلے پر عمل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نےبلدیاتی انتخابات کے ریٹرننگ افسران کو بھی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :